ڈیزل 75 روپے اور پٹرول 83 روپے لیٹر ہونا چاہئے: ڈاکٹر ابراہیم مغل

25 اکتوبر 2013

لاہور(پ ر) عالمی مارکیٹ میں تیل 97ڈالر بیرل ہے اس لحاظ سے حکومت پاکستان اگر ڈیزل پر 20روپے لیٹر ٹیکس اور منافع لے تو اس کی قیمت 95روپے لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت ٹیکس اور منافع کے بعد 100روپے لیٹر سے زیادہ ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔ چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے مزید کہا کہ حکومت اگر تیل کی مصنوعات پر منافع 20روپے لیٹرتک محدود کرلے تو حکومت کو سالانہ تقریباً 350 ارب روپے کا منافع ہوگا۔