وزیر اعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا‘ بنیادی مسائل حل ہونگے: پرویز ملک
وزیر اعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا‘ بنیادی مسائل حل ہونگے: پرویز ملک
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا امریکہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا‘ اس سے پاکستان کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کی راہیں کھلیں گی۔ نواز شریف نے جس جرا¿ت مندی اور دو ٹوک انداز میں پاکستان کا مو¿قف پیش کیا ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس شدومد سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ اٹھایا امریکہ کوپاکستانی مطالبہ ماننا ہی پڑے گا۔ وزیر اعظم نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے معاملہ پر جرا¿تمندانہ مو¿قف اختیار کیا۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے دیرینہ مو¿قف کو دہراتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔