گاڑی کھڑی کرنے کا تنازعہ، وکلاءکا ہیڈ کانسٹیبل پر تشدد، 10 پر مقدمہ درج
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ لاہور میں وکلاءنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ہیڈ کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے کانسٹیبل ڈرائیور اعظم نے گاڑی پارک کی تو تھوڑی دیر بعد مرتضےٰ کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گاڑی یہاں سے ہٹاﺅ اسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ مذکورہ وکیل نے ساتھی وکلاءکی مدد سے اعظم پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور بعدازاں اسے سیشن کورٹ کے احاطہ میں لے جا کر بھی تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس نے سیشن جج لاہور کو مطلع کیا۔ مذکورہ وکیل سمیت 10 نامعلوم وکلا کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔