فلور مل مالکان کا ایک گروپ 2 روز میں آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کرےگا، قیمت 805 روپے ہو جائےگی

25 اکتوبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) فلور مل مالکان کا ایک گروپ آئندہ 2 روز میں 20 کلو آٹے کے تھلے کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اعلان فلور ملز ایسوسی ایشن کا فاﺅنڈر گروپ کرے گا جس کے بعد پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 785 روپے سے بڑھ کر 805 روپے ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ فاﺅنڈرز گروپ کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ قیمتوں پر آٹے کی فروخت ممکن نہیں ہے۔