جہاد کے نام پر خودکش حملے حرام ہیں وزیراعظم کو ثروت اعجاز قادری کا خط

25 اکتوبر 2013
جہاد کے نام پر خودکش حملے حرام ہیں وزیراعظم کو ثروت اعجاز قادری کا خط

لاہور+کراچی ( خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف کو سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ ضمانت کس سے لی جائے کہ شدت پسند مذہب، مسلک اور نظریات کی بنیاد پر آئندہ کسی کو قتل نہیں کریں گے۔ بے گناہ لوگوں کے قتل کا شرعی جواز پیش کرنا شریعت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ خود ساختہ شریعت نافذ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام اور جہاد کے نام پر خودکش حملے کرنا حرام ہے۔