سری لنکن ٹیم حملہ کیس، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس انوارالحق کا ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی سماعت سے معذرت، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

25 اکتوبر 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید ڈار اور مسٹر جسٹس انوار الحق نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم زبیر عرف نیک محمد کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر اپیل کی سماعت سے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے زبیر کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر اپیل میں م¶قف اختیار کیا گیا تھا زبیر سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کا ملزم ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے گرفتار کیاگیا جس کے واضح ثبوت موجود ہیں جبکہ تفتیش میں بھی زبیر پر حملہ کا الزام ثابت ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود انسداد دہشتگردی عدالت نے حقائق کے بر عکس ملزم کی ضمانت منظور کی لہذا ضمانت خارج کی جائے۔