ججز کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ ایک دن میں 2 صدارتی حکم نامے جاری

25 اکتوبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) وزارت قانون نے ججز کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے2 صدارتی حکم نامے جاری کر دیئے۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے جاری دو صدارتی حکم نامے میں سے پہلے صدارتی حکم نامے میں سابق صدر آصف زرداری اور دوسرے حکم نامے پر صدر ممنون حسین کا نام درج کر لیا گیا ہے۔