مشرف کیخلاف لال مسجد کیس کی تحقیقات تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہونگے
اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ان سے شواہد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون رشید کی طرف سے دی گئی درخواست، پیش کئے گئے شواہد اور سی ڈیز کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ لال مسجد آپریشن کے تمام گواہوں کے بیانات لئے جائینگے اس مقصد کیلئے لال مسجد شہداءفاﺅنڈیشن پولیس سٹیشن آبپارہ میں گواہوں کو پیش کرے گی جہاں ان کے بیانات لئے جائینگے۔ دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف کا جوڈیشل ریمانڈ آج پچیس اکتوبر کو ختم ہو جائے گا جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس مجسٹریٹ ملک عمان سے درخواست کرے گی کہ وہ پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کریں تاکہ لال مسجد آپریشن کیس کی تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔