اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے 4 انڈونیشی طلبا پراسرار طور پر لاپتہ

25 اکتوبر 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے 4 انڈونیشی طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ انڈونیشیا کے طالب علم کو 4 روز قبل اغوا کیا گیا۔ سکیورٹی آفیسر کی درخواست پر تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ طلبا کے ویزے ختم ہو چکے ہیں۔ ان کی سمز بند کر دی گئی ہیں۔ دیوان نوحہ عبداللہ انڈونیشیا واپس جا چکا ہے۔