مشل اوباما کی بیگم کلثوم کے اعزاز میں ضیافت جوبائیڈن کی اہلیہ بھی شامل: مختلف امور پر تبادلہ خیال ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، مریم نواز

25 اکتوبر 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) امریکی خاتون اول مشل اوباما سے وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی اہلیہ بھی موجود تھیں، بیگم کلثوم نواز نے مشل اوباما کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں خواتین اول نے پاکستان کے سماجی شعبے کی ترقی اور خواتین کیلئے تعلیم اور صحت کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔ مشل اوباما نے وائٹ ہاﺅس میں بیگم کلثوم نواز شریف کے اعزاز میں ضیافت دی۔ دونوں خواتین اول نے پاکستان کے سماجی شعبے کی ترقی اور خواتین کیلئے تعلیم اور صحت کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناءمریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ امریکی خاتون اول مشل اوباما اور کلثوم نواز کی ملاقات ہوئی۔ دونوں خواتین اول کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن بھی موجود تھیں۔