عالمی مارکیٹ، خام تیل کی فی بیرل قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

25 اکتوبر 2013
عالمی مارکیٹ، خام تیل کی فی بیرل قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ امریکن پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 30 لاکھ بیرل اضافہ ہوا۔ خام تیل استعمال کرنے والے دوسرے بڑے ملک چائنا کے تیل کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح تک تک پہنچ جانا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ ہے۔ عالمی منڈی میں لائٹ سوئیٹ کروڈ کے سودے 97 ڈالر 40 سینٹس پر آ گئے ہیں جبکہ لندن برینٹ کروڈ کے سودے بھی 108 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئے ہیں۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...