شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی رپورٹ پر اعتراض مسترد

25 اکتوبر 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کے ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی رپورٹ پر اعتراض مسترد کر دیا۔ درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مسترد کی۔ شاہ رخ جتوئی نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کے پاس کوئی غیرقانونی اسلحہ نہیں تھا۔