قصور میں گیارہ سالہ بچے، کھاریاں میں سیکنڈ ائر کی طالبہ سے زیادتی
قصور+ گجرات (نامہ نگار) قصور کے نواحی محلہ ڈنگی پورہ میں دو اوباش ملزمان نے ایک گیارہ سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گیارہ سالہ عمر فاروق گلی میں کھیل رہا تھا کہ دو اوباش ملزمان اعظم اور شان اس کو ورغلا پھسلا کر ایک ویران مکان میں لے گئے اور اس سے زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کھاریاں میں طالبہ کو پانچ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع دلوکی رہائشی سیکنڈ ایئر کی طالبہ (ت،ج) کو گاﺅں کے رہائشی اوباشوں وارث، گل شیر، غلام غوث، ریحان وغیرہ پانچ افراد نے گھر میں گھس کر اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے والدہ نرگس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔