وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی آمد کوئٹہ ائر پورٹ پر تحریک انصاف بلوچستان کے دو گروپوں میں تلخ کلامی، ہاتھا پائی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک جمعرات کے روز خصوصی طیارے میں پشاور سے کوئٹہ پہنچے۔ ائیر پورٹ پر تحریک انصاف بلوچستان کے دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے ائیرپورٹ سے سیدھا وزیراعلیٰ ہاﺅس چلے گئے۔ صوبہ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک چند گھنٹے کے دورے پر جب کوئٹہ پہنچیں تو ائیرپورٹ پر تحریک انصاف بلوچستان کے دو گروپوں نے ان کا استقبال کیا اس دوران دونوں گروپوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور تلخ کلامی شروع ہوگئی اور ایک دوسرے پر شدید نوعیت کے الزامات لگائے اور ایک دوسرے کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے صوبہ خیبر پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو جب اس بارے میں اطلاع ملی ائیرپورٹ کے باہر پارٹی کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے اور بندنظمی ہوئی ہے تو وہ فوری طور پر ائیر پورٹ سے وزیراعلیٰ ہاﺅس روانہ ہوگئے۔