وادی کالام: جرگے نے مزید دو کمسن لڑکیوں کو سوارہ میں دیدیا
سوات (نوائے وقت رپورٹ) کالام میں مزید 2 کمسن لڑکیوں کو سوارہ میں دیدیا گیا۔ زابیب نے امیرزادہ کی بیوی کو اغواءکیا تھا۔ ملزم نے مغوی خاتون کو خلع دلوا کر خود دوسری شادی کر لی تھی۔ جرگے کے فیصلے کے تحت زابیب نے اپنی پہلی بیوی کی 2 کمسن بچیاں سوارہ میں دیدیں۔ دونوں بہنوں کی بالغ لڑکوں سے شادی کرا دی گئی۔ ملزم نے 2 سال قبل شادی شدہ خاتون کو اغواءکیا تھا۔