بلوچستان کابینہ کا امن کی بہتری کیلئے دسمبر میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ

25 اکتوبر 2013

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے دسمبر میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے پی پی کے لئے وزیراعلی بلوچستان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیل وگیس کے بعض معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔