پولیو متاثرین کا شکیل آفریدی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

25 اکتوبر 2013

 ایبٹ آباد(آن لائن) خیبر پی کے میں پولیو مہم کو نقصان پہنچانے پر متاثرین نے شکیل آفریدی کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے غلط اقدام سے اب تک کئی ورکر مارے جا چکے ہیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ ا±سامہ بن کے خلاف امریکی آپریشن کے بعد انسداد پولیو مہم پر پابندی اور ٹیموں پر حملوں کے بعد یہ مہم غیر محفوظ اور غیر موثر ہو کر رہ گئی۔ انسداد پولیو مہم کے متاثرین نے سی آئی اے اور پشاور جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف عدالت سے انصاف مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔