گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد، فردوس عاشق کے بہنوئی 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) پولیس نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بہنوئی کو دو ساتھیوں سمیت گاڑی میں موجود ناجائز اسلحہ کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے بہنوئی مال والی کے رہائشی ظفراللہ چدھڑ اپنے دو ساتھیوں ارشاد اور جعفر کے ہمراہ گاڑی نمبر 6632 ایل او یو میں کہیں جارہے تھے کہ تھانہ سکھیکی پولیس نے انہیں روک کر چیک کیا تو ان کی گاڑی سے ناجائز اسلحہ، کلاشنکوف، ریپیٹر گن اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق تین بوتلیں شراب بھی برآمد ہوئیں جبکہ گاڑی کی کاغذات بھی نہیں ملے تاہم پولیس مصروف تفشیش ہے۔