فاروق آباد: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو قتل کر دیا

25 اکتوبر 2013

فاروق آباد (نامہ نگار) نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کر دیا۔ فاروق آباد کے نواحی گاﺅں اوگند تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاﺅں اوگند کی خواتین شہناز اور امتیاز بی بی جن کی عمریں 40 اور 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں کو 125 موٹرسائیکل پر آئے تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ قتل کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی پولیس مصروف کارروائی ہے۔