شیخوپورہ: شادی پر مجرا، ہوائی فائرنگ دولہا، بھائی 2 ڈانسرز سمیت گرفتار

25 اکتوبر 2013

 شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نواحی گاﺅں چاہ دیرو والا میں پولیس کے چھاپہ کے دوران شدید بھگدڑ مچ گئی، ڈانس پارٹی کی بھی دھوڑیں لگ گئیں پولیس نے شادی والے گھر کا محاصرہ کر کے دولہا معظم علی اور اس کے بھائی رمضان علی اور دو ڈانسروں حنا اور صباءکو حراست مین لے کر ان کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ کرنے ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے مذکورہ گاﺅں میں زمیندار اللہ دتہ کے بیٹے معظم علی کی شادی پر مجرے کا پروگرام چل رہا تھا جہاں پر دولہا کے بھائی سمیت کئی افراد نے شدید فائرنگ بھی کی جس سے گاﺅں میںخوف وہراس پھیل گیا جسکی اطلاع پاکر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی ۔