مسلم لیگ ن کے چودھری شیرعلی کے فیملی ملازم کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا

25 اکتوبر 2013

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری شیرعلی کے فیملی ملازم کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملازم اسلم پرویز عرصہ دراز سے ان کے زرعی رقبہ چک نمبر46گ۔ب وسیراں ترکھانی میں ملازمت کرتا تھا جہاں وہ گزشتہ رات اپنے کام کاج میں مصروف تھا اسی اثنا میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔