ڈاکوﺅں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا‘ مزاحمت پر لاہور میں نوجوان‘ گوجرانوالہ میں وکیل قتل

25 اکتوبر 2013

لاہور+ گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مناواں کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 22 سالہ نوجوان قتل کر دیا جبکہ گوجرانوالہ میں متحدہ دینی محاذ کی نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے وکیل کو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ٹی سٹال کا مالک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ لکھو ڈیر پنڈ کے قریب واقع رنگ روڈ کی سیڑھیوں کے قریب 22 سالہ معراج الدین لاری واپس گھر آرہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے اس سے اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل فون اور چند سو روپے چھین لیے۔ معراج الدین نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کی لاش کافی دیر وہاں پڑی رہی۔ پولیس کے مطابق مقتول 9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور لاری اڈا میں سپئیر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔ ڈاکوﺅں نے گرین ٹاون کے علاقہ میں نے الطاف کے گھرسے12لاکھ، شمالی چھاﺅنی میں شکیل کے گھرسے11لاکھ، مغلپورہ میں عدیل بٹ کے گھر سے10لاکھ، بادامی باغ میں آفریدی بھٹی کے گھر سے9لاکھ، نشتر کالونی میں فیضان کے گھر سے7لاکھ، فیکٹری ایریا میں ارشد کے گھر سے ساڑھے6لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے ڈیفنس میں الطاف کی فیملی سے6لاکھ، ماڈل ٹاﺅن میں عمران شیخ کی فیملی سے ساڑھے6لاکھ، شاہدرہ میںاحمد کی فیملی سے4لاکھ، راوی روڈ میں ملک فیصل کی فیملی سے ساڑھے3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوو¿ں نے لیاقت آباد میں کامران عالمگیر سے ایک لاکھ، دو لیپ ٹاپ اور موبائل فون، شیراکوٹ میں چودھری شیر سے72ہزار، لیپ ٹاپ اور موبائل فون، گلشن راوی میں ارسلان سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، اچھرہ میں شکیل سے ایک لاکھ اور موبائل فون، لوئرمال میں عامر سے موٹر سائیکل 40 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں محمود سے18ہزار اورموبائل فون، اچھرہ میں حسن سے17ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں خالد سے15ہزار اور موبائل فون، لیاقت آباد میں کاشی سے 12ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیر آباد سے جاوید، ملت پارک سے افتخار، شادمان سے نوردین، گلبرگ سے اعجازکی گاڑیاں جبکہ گلبرگ میں سے عدیل سرورکی موٹر سائیکل، گارڈن ٹاﺅن سے طارق، گرین ٹاﺅن سے نذیر، لاری اڈا سے بلال، ٹاﺅن شپ سے نور محمد اور اقبال ٹاﺅن سے حسنین کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر عام انتخا بات میں این اے 95 سے متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے چا ند فیصل اپل ایڈوکیٹ نو شہرہ روڈ پر اپنے دوست کو ملنے اس کی دکان پر گئے ہوئے کہ اس دوران 3 ڈاکو دکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر وہاں موجود افراد سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ اس دوران دکان میں موجود افراد کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چاند فیصل موقع پر ہی دم تو ڑ گئے جبکہ دکان کے باہر کھڑا ٹی سٹال کا مالک عمران شدید زخمی ہو گیا۔ مقتول چار بچوں کا باپ تھا، دوسری طرف چاند فیصل اپل کے قتل کیخلاف ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری رانا وقاص نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ دریں اثناءپولیس نے وکیل کے قتل کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 افغانیوں سمیت 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔