حکومت نے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا: ثمینہ گھرکی

25 اکتوبر 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا،  چار ماہ میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اورملکی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن گرتی ہوئی ساکھ کے باعث جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی اگر صوبائی حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پھر بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔