ڈرون حملے حکمرانوں کی مرضی سے ہو رہے ہیں: عبدالعلیم خان

25 اکتوبر 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان پی پی 160,150,161 کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے حکمرانوں کی مرضی سے ہو رہے ہیں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بد قسمتی سے پاکستان کا کیس مضبوط طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔ ا۔ اجلاس میں میاں حامد معراج، سردار کامل عمر،ظہیر عباس کھو کھر، مہر واجد عظیم،میاں افتخار،ثوبیہ کمال،حماد اظہر، شیخ امتیاز، خالد گجر ،انیلہ بیگ ،سردار عاقل عمر، شعیب صدیقی،عظمت کھو کھر، عائشہ خالد، سعدیہ سہیل،ثانیہ کامران،فضہ ذیشان،یاسر علی بٹ، سردار نوشیل بدرسمیت دیگر عہدیداروںنے شرکت کی۔