ون ڈے سیریز، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو گا، کل شب روانگی

25 اکتوبر 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کے لئے لاہور میں جاری 8 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہو جائے گا جبکہ قومی کھلاڑی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب امارات کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔