قائداعظم ٹرافی : لاہور راوی سیالکوٹ کے ہاتھوں فالوآن ہو گئی

25 اکتوبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے گروپ ون کے دوسرے روز  میزبان لاہور راوی کی ٹیم  سیالکوٹ کے ہاتھوں فالو آن کی شکار ہو گئی جبکہ قذافی سٹیڈیم میں میزبان لاہور شالیمار کی ٹیم کراچی وائٹس کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار ہے۔  سیالکوٹ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 382 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔  لاہور راوی ٹیم110  پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ لاہور راوی نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لئے  اور  اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔ کراچی وائٹس 430  رنز  پر آئوٹ ہوگئی۔    لاہور شالیمار  نے 6 وکٹوں  پر 135 رنز بنا لئے ۔ وقاص سلیم 60 اور عمر صدیق نے 56 رنز بنائے۔