میر پورٹیسٹ: نیوزی لینڈ 437پر آئوٹ بنگلہ دیش نے 114رنز کی برتری حاصل کر لی
میرپور (سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 437 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا کر 114 رنز کی برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں437 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کے مومن الحق 126 اور شکیب الحسن 32 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔وانگر نے 2 جبکہ کین ولیم سن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آج میچ کا آخری دن ہے۔