پی سی بی عبوری کمیٹی نے نجم سیٹھی کی بحیثیت چیئرمین منظوری دیدی

25 اکتوبر 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر/نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی نے ایک اجلاس میں نجم سیٹھی کی بحیثیت چیئرمین منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں بورڈ کے قانونی معاملات بھی زیربحث آئے۔ نجم سیٹھی نے کمیٹی کو آئی سی سی میں محمد عامر کے معاملے پر کوششوں سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے محمد عامر کے معاملے پر پی سی بی چیئرمین کے اقدامات کو سراہا۔ کمیٹی نے دیگر اہم فیصلوں کو آئندہ میٹنگ تک مؤخر کر دیا۔ اجلاس کی صدارت نجم سیٹھی نے کی جس میں شہریار خان، نوید اکرم چیمہ، ظہیر عباس، ہارون رشید، سبحان احمد، سلمان نصیر اور تفضل رضوی نے بھی شرکت کی۔