لائرز کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

25 اکتوبر 2013
لائرز کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وکلا ورلڈکپ کرکٹ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے استقالیہ دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میںلاہور ہائیکورٹ کے ججوں نے فاتح ٹیم کا پرجوش استقبال کیا۔لاہور ہائیکورٹ  کے چیف جسٹس اور ججوں نے کھلاڑیوں کوخوش آمدیدکہا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ٹیم کو مبارکباد دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کھیل انسان کو صحت مند اور قوانین کے تابع بناتے ہیں۔ وکلاء کرکٹ ٹیم میں بلوچستان اور خیبر پی کے کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ یہ ٹیم حقیقی معنوں میں وکلاء کی قومی ٹیم بن سکے۔