اعصام الحق، جین جولین راجر کی جوڑی سوئس انڈورز باسل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر

25 اکتوبر 2013

باسل (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی سٹار اعصام الحق اور ہالینڈ کے جین جولین راجر کی جوڑی سوئٹزرلینڈ میں جاری سوئس انڈور باسل ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ ان کو امریکی ٹریٹ ہوئی اور انگلینڈ کے ڈومینک انگلوٹ پر مشتمل جوڑی نے تین چھ، سات چار اور دس آٹھ کے سکور سے شکست سے دوچار کیا۔