امریکہ میں مسلمانوں کی جاسوسی کے خلاف 125 تنظیموں کا محکمہ خارجہ کو خط

25 اکتوبر 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)  امریکہ میں مسلمانوں کی جاسوسی  کرنے پر 125 مذہبی تنظیموں نے امریکی محکمہ خارجہ کو خط لکھا ہے۔ مذہبی تنظیموں  نے مسلمانوں  کی جاسوسی  کرنے پر پولیس  کے خلاف خط  لکھا۔  مذہبی تنظیموں  نے  امریکی محکمہ خارجہ سے  جاسوسی  کے الزام میں  پولیس  کے خلاف تحقیقات  کا مطالبہ کیا ہے۔