پیپلز پارٹی اور متحدہ میں ڈیڈلاک ختم، رابطے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے: ذرائع

25 اکتوبر 2013

کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) کراچی کے مستقبل کے فیصلے دبئی میں ہوں گے جس کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے اور سیاسی رنجشیں دور ہو رہی ہیں۔ دبئی میں مذاکرات کے بعد لندن کے گرین سگنل کے بعد پیپلز پارٹی اور  ایم کیو ایم   شیر و شکر ہو جائیں گے۔ مفاہمت کیلئے گورنر سندھ عشرت العباد عیدالاضحی کے تیسرے دن سرگرم ہوگئے تھے۔