بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمشن کا تین روزہ اجلاس، تجاویز اور سفارشات مرتب

25 اکتوبر 2013

اسلام آباد (آئی این پی) بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمشن کے الیکشن ڈائریکٹوریٹ کا تین روزہ اجلاس‘ تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کے بعد ختم ہوگیا۔ ڈی جی الیکشن شیرافگن کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ لوکل گورنمنٹس‘ نادرا اور شماریات ڈویژن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔