اسلام آباد واقعہ: تحقیقاتی ٹیم کو امارات کا ویزہ جاری، جلد روانہ ہو گی

25 اکتوبر 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد واقعہ پر وزارت داخلہ کی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کا ویزا جاری کر دیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید ریاض پر مشتمل ہے۔ تحقیقاتی ٹیم دبئی اور ابوظہبی میں ملزم سکندر کے رابطوں کی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم ملزم سکندر کے کاروبار اور رابطوں کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تحقیاتی ٹیم آئندہ چند روز میں متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...