کراچی: گھریلو جھگڑے پر ٹیلر ماسٹر نے ماں اور بہنوں کے سامنے بیوی کا گلا کاٹ دیا

25 اکتوبر 2013

کراچی (آن لائن) نارتھ کراچی صنوبر کاٹیج میں ساس بہو کے جھگڑوں سے تنگ آکر ٹیلر ماسٹر نے ماں، بہنوں کے سامنے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ٹیلر ماسٹر فرحان احمد کی شادی 6 سال قبل اپنی چچا زاد شائستہ سے ہوئی تھی وہ 3 بچوں کی ماں تھی۔