ایران میں پھانسی سے بچ جانے والے مجرم کو دوبارہ پھانسی نہ دینے کا اعلان

25 اکتوبر 2013

تہران (اے پی پی) ایران میں پھانسی کی سزا سے بچ جانے والے مجرم کو دوبارہ سزا نہ دینے کا اعلان کردیا گیا۔ ایرانی وزیر انصاف مصطفیٰ پور محمدی نے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والے 37 سالہ علی رضا کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا تھا تاہم بعد میں وہ زندہ نکلا۔