لاڑکانہ: پک اپ اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق
لاڑکانہ (آئی این پی ) لاڑکانہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔