نوشہرہ: موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاںبحق
نوشہرہ (اے پی پی) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، تہرے قتل کا مقدمہ نوشہرہ کلاں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ عرفان نے پولیس کو بتایا پیر سباق روڈ پر اندھا دھند فائرنگ سے میرا والد جہانزیب، دو ساتھی نیاز گل اور فضل زمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔