پاک فوج نے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 946 ٹرکوں کے ذریعے 5 ہزار 3 سو تیرہ ٹن راشن پہنچایا: آئی ایس پی آر
کوئٹہ (آئی این پی) پاک فوج نے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے دہشتگردوں کی جانب سے امدادی کیمپوں پر راکٹ فائر کیے گئے اور متاثرہ افراد کو امدادی سامان نہ لینے پر مجبور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے 946 ٹرکوں کے ذریعے5 ہزار 3 سو 13 ٹن راشن متاثرہ علاقوں میں پہنچایا۔