وزیر آباد: گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے 4 سالہ بچی کو زہر دے کر مار دیا

25 اکتوبر 2013

وزیر آباد (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے پر میاں بیوی نے چار سالہ معصوم بچی کو زہر دے کر مار دیا۔ دھونکل کے رہائشی اعجاز کی چار سالہ بیٹی واضحی فاطمہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ان کے قریبی رشتہ دار سلیم اور اس کی بیوی نے برگر میں زہر ملا کر کھلا دیا جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی جس کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔