تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو خودسوزی کر لینگے، پشاور کے خواجہ سراﺅں کی دھمکی
پشاور (آن لائن) گل بہار پشاور کے خواجہ سراﺅں نے پولیس تشدد اور انہیں علاقے سے بے دخل کرنے کے پر کہا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خودسوزی کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شی میل ایسو سی ایشن کی صوبائی صدر فرزانہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔