سوات: نامعلوم افراد کا ممبر امن کمیٹی کے گھر پر حملہ، فائرنگ کا تبادلہ، متعدد گرفتار
سوات (آن لائن) تلیگرام کے دور افتادہ علاقہ خوڑپٹے میں گذشتہ رات 8 بجے کے قریب پانچ مسلح افراد نے ممبر امن کمیٹی عبدالواحد ولد شاہ زرین سکنہ خوڑپٹے سیر کے گھر پر حملہ کر دیا اور گھر کا مین گیٹ توڑنے اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔