کندھ کوٹ: پیسے نہ ہونے پر ڈاکٹروں کا علاج سے انکار، نومولود دم توڑ گیا، ورثا کا احتجاج

25 اکتوبر 2013

کندھ کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) پیسے نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے بچے کے علاج سے انکار کر دیا۔ علاج نہ ہونے پر ملیریا کا شکار نومولود بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ورثا نے تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔