قطری شہزادی آرٹ کی دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار
دوحہ (بی بی سی اردو) خلیجی ریاست قطر کی شہزادی کو ایک جائزے میں جدید آرٹ کی دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی قطر میوزیم اتھارٹی کی سربراہ ہیں اور آرٹ ریویو میگزین کا کہنا ہے کہ ان کی سربراہی میں اس ادارے نے دنیا بھر سے فن پاروں کی نیلامی میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ہے۔