امریکہ: کدوں پر تراشی گئیں معروف شخصیات کی اشکال

25 اکتوبر 2013

نیویارک (نیٹ نیوز) نیو یارک کے مادام تساو¿ میوزیم میں مشہور شخصیات کی اشکال والے کدو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایک ماہر آرٹسٹ کے تراشے گئے کدو نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔بارک اوباما، خاتونِ اول مشل اوباما اور دیگر افراد کی اشکال اس انداز میں تراشیں کہ دیکھنے والے حیرت زدہ نظر آئے۔