ناروے کی وادی میں پہلی بار سورج کی روشنی پہنچ گئی
رجکان (نیشن رپورٹ) ناروے کے صنعتی علاقے رجکان کی ایک وادی میں اس سال سردیوں میں پہلی مرتبہ سورج کی روشنی پہنچ گئی۔ وادی کے گہرائی میں واقع ہونے کی وجہ سے ستمبر سے مارچ تک کے عرصے میں سورج کی شعاعیں یہاں نہیں پہنچ پاتی تھیں مگر اب وادی سے 450 میٹر اوپر شیشے نصب کر دیئے گئے ہیں۔