سینیٹر مشاہد اللہ کی کراچی کے ہسپتال میں کامیاب اینجوپلاسٹی، روبہ صحت
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان کراچی کے نجی ہسپتال میں کامیاب اینجو پلاسٹی کے بعد روبہ صحت ہیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی حالت کو مکمل طور پر تسلی بخش قرار دئیے جانے کے بعد وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکے ہیں۔