رشتہ دار کے قتل کی پیروی پر مخالفین دھمکیاں دیتے ہیں، حکام نوٹس لیں پاکستانی نژاد برطانوی کی اپیل

25 اکتوبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) برطانوی نیشنلٹی ہولڈر نے پاکستان میں اپنے قتل ہونیوالے عزیزکے کیس کی پیروی کرنے پر خاندان کے افراد کو ملنے والے دھمکیوں کے حوالے سے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم ،کوثراور قتل ہونیوالے نوجوان کی والدہ سعدیہ نے الزام عائد کیا کہ دی ایس پی ریس کورس کا ریڈر بابر عباس قریشی بڑا خطرناک ملزم ہے اس نے اپنے دیگر رشتہ داروں سے ملکر اپنی بابھی کے بھائی نعیم شہزاد کو قتل کیا ہے پولیس میں ہونے کیوجہ سے اپنا اثررسوخ استعمال کر رہا ہے اور اب مقدمہ کی پیروی کرنے پر قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمیں برطانیہ واپس جانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔