ڈیڑھ سالہ بچہ ماں کے سپرد کرنے پر دادا، دادی عدالت میں بے ہوش
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)ڈیڑھ سالہ بچہ واپس لینے پر بچے کے دادا، دادی عدالت میں بیہوش ہو گئے۔ سیشن جج حامد حسین شاہ نے بچے کی حوالگی کے کیس کی سماعت کے بعد بچہ اسکی ماں کومل کے حوالے کیا تو صدمہ سے بچے کے دادا اور دادی پہلے تو بچے کے حصول کے لیئے اپنی سابق بہو کومل کے پیچھے بھاگے بعد ازاں بیہوش ہو کر گر گئے۔ بچے کا باپ یوسف بھی عدالت کے باہر روتا رہا۔ دوسرے کیس میں دو بچوں کائینات اور مہوش کو ماں کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔