ائرپورٹ پر مسافروں کا تعاقب کر کے لوٹنے والا7 رکنی گینگ گرفتار

25 اکتوبر 2013

لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے کوتوالی پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی ،چوری اور بیرون ملک سے ایئر پورٹ اتر کر اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں کا تعاقب کر کے ان کو لوٹنے والے بین الاضلاعی عثمان بٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں نقدی ،لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی ہدایت پر سی آئی اے کوتوالی پولیس نے ڈاکوئوں کے بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ عثمان بٹ کو اس کے دیگر 6 ساتھیوں محمد اویس ، سیف اللہ ، ناصر، عمر حیات ،محمد فرحان اور عامر عرکو گرفتار کرکے ان سے مختلف وارداتوں میں لوٹے ہوئے 20 لاکھ روپے ، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 30 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔